لسبیلہ میں المناک حادثہ، کوچ کھائی میں گرنےسے37 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی سٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 37 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس پل کے پلر سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیوں کے دوران 37 افراد کی لاشیں نکال کر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشنل مکمل ہوگیا کوچ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، حادثے کی جگہ سے اب تک 37 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے جو کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  جمہوریت کی مضبوطی کیلئَے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے، علی امین گنڈاپور