پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں یکمشت35،35روپےتک ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں یکمشت 35،35 روپے اضافہ کردیا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق نے غریب عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 ،35 روپے ایک ساتھ اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 80 پیسے ہوگیا ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18،18 روپے اضافہ ہو گیا، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل فی لیٹر 187 روپے کا ہوگیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرول کی نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہو گیا۔ پچھلے 4 ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھی۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا