بجلی چلی گئی،نشترہال سیمینارمیں شاہدخاقان تقریرنہ کرسکے

ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نشتر ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب نہ کرسکے گزشتہ روز صبح 10بجے شروع ہونیوالا سیمینار دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس کے بعد مقررین کی لمبی فہرست کی وجہ سے شرکاء بھی اکتاہٹ کا شکار ہوگئے سیمینار نے 3بجے سے پہلے ختم ہونا تھا تاہم ایسا نہ ہوسکا اور ساڑھے 4بجے تک جاری رہا آخر میں جب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر کی باری آئی تو ان کے چند الفاظ ادا کرنے کے بعد بجلی چلی گئی نشتر ہال تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ جنریٹر کی مدد سے بھی لائٹس آن نہ ہوسکیں
میڈیا کیمروں کی روشنی کی مدد سے ہال میں اجالا کیا گیا تاہم شاہد خاقان عباسی کی آواز شرکاء تک نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ خطاب نہ کرسکے شاہد خاقان روسٹرم پر 15منٹ سے زائد کھڑے رہے اور بجلی آنے کا انتظار کرتے رہے اس دوران انہیں کئی شرکاء نے طعنہ بھی مارا اور درخواست کی کہ اپنی جماعت نے خرم دستگیر سے رابطہ کرکے بجلی بحال کروادیں طویل انتظار کے بعد جب شاہد خاقان عباسی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو وہ خطاب کئے بغیر ہی ہال سے اٹھ کر چکے گئے جیسے ہی تمام رہنما ہال سے نکل گئے بجلی آگئی تاہم تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل