پی ڈی ایم بائیکاٹ سے ضمنی الیکشن کا میدان پی ٹی آئی کیلئے خالی

ویب ڈیسک :پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے مجوزہ ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کے اعلان پر حکومتی اتحادسے باہر سیاسی جماعتوں ،پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کیلئے میدان خالی رہ گیاہے اس وقت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں ن لیگ ،جے یو آئی اور قومی وطن پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیاہے تاہم اس اتحاد سے باہر سیاسی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی ، پیپلزپارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے آئندہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یااس سے لاتعلق رہنے سے متعلق کسی قسم کا حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے
اس حوالے سے رابطہ پر جے یو آئی کے رہنما اور پی ڈی ایم کے عہدیدار نے مشرق کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن سے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس تناظر میں انتخابی میدان میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی اور اے این پی کے امیدواروںکی جانب سے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا امکان ہوسکتاہے ایسا نہ کرنے کی صورت میں یہ جماعتیں پی ٹی آئی کے مقابلے میں متوقع آزاد امیدواروں کو سپورٹ کرنے کی منصوبہ بندی کریں گے تاہم الیکشن کا حتمی فیصلہ کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف