ایل سیز نہ کھلنے کے باعث سینکڑوں کارخانے بند ہونے کاخدشہ

ویب ڈیسک :صوبے کے سب سے بڑے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکار حکومتی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے ایل سیز ( LCs)نہ کھلنے پرسینکڑوں کارخانے بندہونے سے لاکھوں مزدوربیروزگارہونے کا خدشہ خام مال نہ ملنے کی وجہ سے پروڈکشن کم ہوگئی ہزاروں کنٹینرکراچی پورٹ پر موجود ہیں LCs نہیں کھل رہیں را RAWمیٹریل نہ ملنے کی وجہ سے فیکٹریاں ملیں بند ہونے کے قریب ہیں فیکٹریاں ملیں کارخانے بندہونے سے لاکھوں مزدوربے روزگارہوجائیں گے گھروں کے چولہے بجھ جائیں گے افراتفری بڑھے گی حکومت اس پرایکشن لے ۔حطار انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں LCsنہ کھولنے پر تشویش کا اظہارکیا گیاہے ،آل پاکستان آئل اینڈ گھی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالرزاق نے کہا کہ ایڈیبل آئل کی LCsکو کھولنے سے انکارکردیا گیاہے ہزاروں کنٹینرزپورٹ پرکھڑے ہیں ڈالربلکل نہی مل رہاکنٹینروں پرروزانہ کی بنیادپرڈیوٹی اورٹیکس دے رہے ہیں ۔حکومت ایمرجنسی طورپر اقدامات کرے ۔وائس چیئرمین حاجی عطاء الرحمان نے کہاکہ بجلی گیس کے بلوں پر سرچارج پر سرچارج لیا جارہاہے ۔بند فیکٹریوں پربھی ٹیکس لگاکربل بھیج دیا جاتاہے ٹرپنگ کے مسائل ہیں ۔ پیٹرن چیف قادرمحمودنے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو چلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں ہر اقدامات اٹھائے

مزید پڑھیں:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات