دوسرا ٹی 20 ۔ بابر اعظم کی شاندار سنچری ۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 192 رنز بنا لئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے۔ مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جیت کے لئے 193 رنز کا ہدف مل گیا۔ کپتان بابر اعظم نے مسلسل دوسرا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس بار دنیا کی نمبر ون اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور رضوان نے شائقین کرکٹ کو مایوس نہ کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 99 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ ممد رضوان 34 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم نے 58 گیندوں پر شاندار 101 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا اور بیٹ کیری کرنے میں کامیاب رہے۔ افتخار 19 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ کی سب سے خاص بات کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری تھی وہ 97 رنز پر موجود تھے جب انہوں نے آخری گیند پر شاندار کور ڈرائیو کے زریعے اپنی سنچری مکمل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری کے 2 جبکہ جیمس نیشم اور رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کو 9.65 رنز فی اوور کی اوسط سے 193 رنز جیت کے لئے درکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان