ایمسٹل گولڈ سائیکل ریس ٹائٹل پوگاکر اور ڈیمی وولرنگ کے نام

ٹاڈیج پوگاکار نے شاندار سولو فتح کے ساتھ اپنا پہلا ایمسٹل گولڈ ریس ٹائٹل جیت کر اپنے شاندار ریکارڈ میں اضافہ کیا۔ سلووینیائی سائیکلسٹ نے نیدرلینڈز کے والکنبرگ میں ختم ہونے والی ریس میں واضح برتری حاصل کی۔ آئرلینڈ کے بین ہیلی دوسرے نمبر پر رہے، 38 سیکنڈ نیچے، برطانیہ کے ٹام پڈکاک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب ڈچ رائیڈر ڈیمی وولرنگ نے پہلی بار خواتین کی ریس جیت لی۔ دو بار کے ٹور ڈی فرانس چیمپیئن 24 سالہ پوگاکر تقریبا 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے پرٹائر خراب ہونے کے مسئلے کا شکار ہوئے اس کی کی ٹیم سپورٹ کار اس تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ لیکن آخر کار وہ کروزبرگ چڑھائی کے دامن میں 39 کلومیٹر پر جانے کے لیے بائیک تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ پوگاکر نے رواں ماہ کے شروع میں ٹور آف فلینڈرس میں اپنی پہلی جیت حاصل کی تھی اور اب وہ ایک ہی سیزن میں اس ریس اور ایمسٹل گولڈ دونوں جیتنے والا تاریخ کا صرف چوتھا سائیکلسٹ ہے۔ خواتین کی دوڑ میں گزشتہ دو ایڈیشنز میں رنر اپ رہنے والی ڈیمی وولرنگ اس بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ وولرنگ نے ٹیم کی ساتھی لوٹے کوپکی سے 8 سیکنڈ پہلے فتح حاصل کی۔ ڈچ رائیڈر شیرین وان انروئج تیسرے نمبر پر رہی۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان