گیرو ڈی اٹالیا

گیرو ڈی اٹالیا، 31 سائیکل سوار نااہل

گیرو ڈی اٹالیا 2023 سائیکل ریس میں چیٹنگ کرنے پر 31 سائیکل سواروں کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے، نااہل قرار دیئے گئے کھلاڑیوں میں 24 اطالوی سائیکل سواروں کی ہے۔ رائیڈرز کو اسٹیج فور پر دھوکہ دینے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ تماشائیوں کی جانب سے فراہم کردہ فوٹیج میں پاسسو ڈیلو اسٹیلیو پر سمٹ کے اختتام کے موقع پر دیکھا گیا کہ اکثر کھلاڑیوں نے ٹیم کی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو تھاما ہوا ہے۔ گروپاما-ایف ڈی جے ٹیم کے برطانیہ کے نوح ہوبز نااہل قرار پانے والوں میں شامل تھے۔ آٹھ مرحلوں پر مشتمل ریس میں حصہ لینے والی 35 ٹیموں میں سے 15 متاثر ہوئی ہیں۔ فوٹیج کے جائزے کے بعد، ریس کے منتظمین نے ابتدائی طور پر 24 سواروں کو نااہل قرار دیا تھا لیکن بعد میں یہ تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی۔ سزا پانے والوں میں لوٹو ڈیسٹنی ڈویلپمنٹ ٹیم لیڈر اور پیرس-Roubaix U23 کے فاتح تیجل ڈی ڈیکر اور کولپیک بالان کے ڈیوڈ پرسیکو بھی شامل ہیں۔ عالمی گورننگ باڈی UCI نے ریس کے منتظمین کے لیے ”مکمل حمایت” کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ”صحیح فیصلہ کیا”۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل