ساف فٹبال چیمپئن شپ

بھارت میں ساف فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان ٹیم کو این او سی جاری

پاکستان کی فٹ بال ٹیم اس وقت چارملکی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے سلسلے میں ماریشس میں موجود ہے جبکہ قومی ٹیم نے رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کی چیمپیئن شپ میں بھی شرکت کرنا تھا جس کے لئے حکومت اجازت کا انتظار تھا تاہم اب قومی ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد گرین شرٹس ماریشس سے ہی ممبئی کیلیے اڑان بھریں گے۔ وزات خارجہ نے 2 جون کو جبکہ وزارت داخلہ نے 15 جون کو خط جاری کیا جس کے بعد باضابطہ این او سی بین الصوبائی رابطے کی وزارت، پاکستان اسپورٹس بورڈ سے جاری کرے گی۔ بھارتی ویزا ملنے کی صورت میں ٹیم 18 جون کو ماریشس سے ممبئی روانہ ہوگی۔ دوسری جانب 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ اور بھارت میں ساف فٹبال چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی فٹبال ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری