لیاقت شباب انتقال

سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب انتقال کر گئے

نوشہرہ: سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے، انہیں گزشتہ دنوں ہارٹ اٹیک کی شکایت ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں تین دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لیاقت شباب کو ان کے آبائی قبرستان نوشہرہ کینٹ میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
لیاقت شباب 2008 میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، وہ پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک