بھارت بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز

بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز، بنگلہ دیش نے جھاں آرا کو ڈراپ کر لیا

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ویمنز ٹی 20 سیریز کیلئے اپنے اہم ترین کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا، جھاں آرا عالم اور فرغانا حق کو رواں ماہ کی ٹی 20 سیریز کیلئے شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے سری لنکا میں صرف ایک میچ ہی بمشکل کھیلا تھا۔
فرغانا بنگلہ دیش کی دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کرکٹر ہیں، اس حوالے سے سلیکٹرز سجاد احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کو سپین جال میں بھنسانے کیلئے سلمیٰ کو طلب کر لیا ہے جن کی کارکردگی یقینی طور پر بہترین رہی ہے۔
بھارت کیخلاف کھیلے جانے والے ویمنز ٹی 20 سیریز کیلئے منتخب کردہ بنگالی ٹیم میں نگار سلطان(کپتان، وکٹ کیپر)، ناہیدا اختر، دلارا اختر، شاتھی رانی، شمیما سلطانہ۔ سبحانہ، مرشدہ خاتون، شوما اختر، ریتو مونی، دیشا بسواس، معروفہ اختر، سنجیدہ، رابعہ خان، سلطانہ خاتون، سلمیٰ خاتون اور فہیمہ خاتون کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا