مسلم لیگ ( ن ) کو دبئی میٹنگ پراعتماد میں لینا چاہیے تھا، مولانا فضل الرحمٰن

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو دبئی میٹنگ کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کواعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
ویب ڈیسک: سینیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ سوال پی ڈی ایم میں موجود ہے کہ مسلم لیگ ن نے اب تک اتحاد میں شامل جماعتوں کو دبئی میٹنگ کے حوالے سے اعتماد میں کیوں نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ دبئی مذاکرات اچانک نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے ہوئے اس لیے سب کواعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔
سینیئر سیاستدان نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اس لیے اس سے دبئی مذاکرات کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے۔
پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک تھی جس کی اب ضرورت باقی نہیں رہی۔
قتصادی حالات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری آناشروع ہوگئی ہے، دوست ممالک مددکرتے ہوئے پہلا قدم اٹھارہے ہیں، دوسرا قدم سرمایہ کاری ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی امریکا کوگالی بھی دیتاہے اور اس سے یاری بھی گانٹھی جارہی ہے، عجیب بات ہے کہ وہ عالمی برادری جو قران پاک کی توہین کرتی ہے وہی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت بھی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا