سکریننگ لازمی قرار

ہسپتالوں میں جراحی سے قبل ایچ آئی وی اور ایڈز سکریننگ لازمی قرار

ویب ڈیسک: محکمہ صحت نے اپریشن سے قبل ایچ آئی وی اور ایڈز کی سکریننگ لازمی قرار دیدی، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ نے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ایچ آئی وی / ایڈز کی سکریننگ بارے مراسلہ ارسال کر دیا جس میں ہسپتالوں میں جراحی کے بڑے عوامل سے قبل ایچ آئی وی اور ایڈز کی سکریننگ کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کے مطابق صوبے میں ایچ آئی وی اورایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح کے تناظر میں یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں اور یہ فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ایڈز کے پھیلاو کو روکنا اور آلات جراحی کے استعمال کو محفوظ بنانا ہے۔
ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ سکریننگ سے عملے کو پتہ چل جاتا ہے کہ اگر کسی کو ایچ آئی وی، ایڈز یا کالا یرقان ہے تو اس کیلئے علیحدہ آلات جراحی کا استعمال کیا جائے۔ ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرہ افراد کیلئے علیحدہ یا خصوصی آپریشن تھیٹرز کا انتظام بھی ممکن ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 6300 ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، اے سی متنی کے رویے کیخلاف ایل آر ایچ کا سیکرٹری صحت کو خط
کیٹاگری میں : صحت