مصباح الحق چیئرمین پی سی بی

مصباح الحق چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے مشیر مقرر

ویب ڈیسک: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے مشیر کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق بورڈ کے تمام کرکٹ امور میں مشیر ہونے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی کی نمائندگی بھی کریں گے۔ مستقبل میں پی سی بی کے کرکٹ امور سابق کپتان کےساتھ مل کر انجام دیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ نئی قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلہ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر