لوڈشیڈنگ ہنرمند بے روزگار

لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ برقرار، ہنرمند بے روزگار

ویب ڈیسک: بجلی کے طویل اور بار بار لوڈشیڈنگ نے پشاور کے سینکڑوں ہنرمندوں کو بے روزگار کر دیا ہے مہنگائی کے دور میں ہنرمند افراد کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ بجلی کے بار بار اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث الیکٹریشن، ویلڈرز، سمیت بجلی پر کام کرنے والے کاریگر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ گئے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود بجلی کی بار بار اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر کے مختلف کاروباری مراکز، نواحی علاقوں میں ہنرمندوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بجلی چوروں کے خلاف پیسکو آپریشن بھی جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں یومیہ دو گھنٹے سے لیکر بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ پیسکو کے مطابق بجلی چوری کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ بجلی کے کام سے وابستہ ہنرمندوں کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے او ر کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے سب سے زیادہ نقصان ہنرمندوں کا ہو رہا ہے۔ سینکڑوں ہنرمندوں کے بیروزگار ہونے کی وجہ سے ان گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان کی بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی رک گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  50 روپے پر جھگڑا، رکشہ ڈرائیور کو قصہ خوانی بازار میں‌قتل کر دیا گیا