بروقت انتخابات قرارداد

بروقت انتخابات کروانے سے متعلق قرارداد سینیٹ سے منظور

ملک بھر میں بروقت انتخابات کروانے سے متعلق ایوان بالا میں سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی قراداد منظور کرلی گئی۔
ویب ڈیسک: ملک بھر میں بروقت انتخابات کروانے سے متعلق قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق مقررہ وقت کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نگران حکومت صرف عبوری مدت کیلئے روزمرہ کے فیصلے کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت کے اندر رہ کر کیا جائے۔
انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ اس کا آئینی فریضہ ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی رو کے مطابق آئینی طریقہ کار کے تحت الیکشن کا انعقاد کرے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری