شمالی وزیرستان دھماکا

شمالی وزیرستان میں مزدوروں کی گاڑی میں دھماکا، 11 مزدور جاں بحق

شمالی وزیرستان میں گل میر کوٹ کے قریب مزدوروں کی گاڑی بارودی سرنگ سےٹکرا گئی، دھماکے میں 11 محنت کش جاں بحق، 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کی تحصیل کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب مزدوروں کی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد لاپتہ اور دو شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبیت اللہ، صحاب نور، جنت اللہ، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مقبول خان، شیر زاہد، سید مانور، محإد ایاز، محمد ولی، گل حسین کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عمر زاہد، عمر آیاز شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، جن کی لاشوں کو آبائی علاقے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی