صدر مملکت دستخط نہیں کیے

آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، صدر مملکت کا انکشاف

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کیے۔
ویب ڈیسک: صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کرتا، میں نے اپنےعملے کو کہا کہ بل کو بغیر دستخط کے واپس بھیجیں۔
صدر مملکت نے مزید کہا میں نے عملے سے کافی بار تصدیق کی کہ بلز بغیر دستخط کے واپس بھیج دیے گئے ہیں، مجھے آج معلوم ہوا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ اللہ سب جانتا ہے، میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں جو ان بلز سے متاثر ہوں گے، میں نے ان بلز پر دستخط نہیں کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بلز قوانین بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پراونشل آوٹ بریک کمیٹیاں فعال،عدم ڈیوٹی پرویکسینیٹرزکیخلاف کاروائی کا عندیہ