نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کو قبائلی عمائدین کے وفد نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم کو قبائلی عمائدین کے وفد نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے علاقے کےمسائل سنے ، وزیراعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ، حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔
نگران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی ، نگران حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں بلوچستان کے کردار کو بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر، بجلی، پانی اور درکار تمام وسائل فراہم کرنے کیلئے کوشش کرے گی۔
گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور نگران وزیرِ اعلی علی مردان ڈومکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی