شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید 2 بھتیجوں سمیت گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 2 بھتیجوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیخ رشیدکو دو بھتیجوں سمیت گرفتار کیا، انہیں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے گرفتار کیا گیا۔
شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ سردار رازق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا.
وکیل نے بتایا کہ نہیں معلوم سابق وزیر داخلہ کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، قانونی راستہ اختیار کریں گے.

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا