ایل آر ایچ کے آپریشن تھیٹرز میں طبی سازوسامان ختم

ویب ڈیسک:صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں ایک نیا بحران پیدا ہوگیا ہے ہسپتال کے شعبہ حادثات اتفاقیہ کے علاوہ تقریبا تمام آپریشن تھیٹرز میں سرجری کیلئے استعمال ہونے والی ضروری اشیاء ختم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مارکیٹ سے سامان خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے اس بارے میں بتایا کہ ہسپتال کے تقریبا تمام آپریشن تھیٹرز میں لازمی استعمال کا سامان یعنی گلوز، پائیوڈین اور نارمل سلائن ڈرپ موجود نہیں جبکہ دوسرے طبی آلات بھی ختم ہوگئے ہیں
دوسری جانب ہسپتال میں صحت کارڈ بھی برائے نام فعال ہے کیونکہ جب ڈاکٹر مریض کو صحت کارڈ کے ذریعے فارمیسی سے آپریشن کا سامان لانے کیلئے بھیجتے ہیںتو مریضوں کو آپریشن کا سامان صحت کارڈ پر بھی نہیں دیا جارہا ہے اور مریض ادویات اور سامان مارکیٹ سے لانے پر مجبور ہیں ذرائع کے مطابق صرف شعبہ ایمرجنسی میں آپریشن تھیٹرز کو سامان سپلائی کیا جارہا ہے باقی تمام آپریشن تھیٹرز میں معمولی سامان کا بھی فقدان ہے جس کی وجہ سے بعض آپریشن بھی معطل ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا