اسرائیل کی انتقامی کارروائیاں فوری بند ہونی چاہیئں، ایران

ویب ڈیسک: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رہی تو اس جنگ سے امریکا بھی نہیں بچ پائے گا۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسرائیل کی انتقامی کارروائیاں فوری بند ہونی چاہیئں، امریکا فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم پر آواز بلند کرے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں لگی آگ کو امریکا تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی، ہم خطے میں جنگ کی توسیع کا خیر مقدم نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی انتقامی کارروائیاں فوری بند ہونی چاہیئں۔

مزید پڑھیں:  پاک سعودی معاشی شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، وزیراعظم