اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار، شہداء کی تعداد 9000 سے متجاوز

ویب ڈیسک:عالمی سطح پر حماس اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ بندی روکنے کی کوششوں کو اسرائیل نے ہوا میں اڑا دیا اور جنگ جاری رکھتے ہوئے مزید 400 فلسطینی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔ یارہےغزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں فلسطینی شہداء کی تعداد 9000 سے متجاوز ہو گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق 7 اکتوبر سے جاری صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں 73 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں سے ہائر ایجوکیشن سے وابستہ 400 سے زائد طلبہ بھی شہید ہو چکے ہیں ان کے علاوہ اقوام متحدہ کے ہلاک اہلکاروں کی تعداد 63 تک جا پہنچی ہے۔
غزہ میں موجود ترک فلسطین دوستی کینسر ہسپتال پر بھی صیہونیوں نے بمباری کی جس سے ہسپتال کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔ یاد رہے کہ دن رات فضائی حملوں نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، 45 فیصد رہائشی مکان اور عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ سامان کی قلت کے سبب اقوام متحدہ کو امدادی مشن بھی محدود کرنا پڑ گیا۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا