اسرائیلی جارحیت کو 45 دن مکمل، شہداء کی تعداد 13 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی جارحیت 45 ویں روز میں داخل ہو گئی، اس دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، سکولوں، ہسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نشانہ بنائے رکھا۔
ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار 300 ہوگئی ہے۔
غزہ پٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہدا میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی جارحیت کے باعث زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی اور غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا،پاک افغان شاہراہ بند