پاکستانی لیڈروں کے انتخاب

پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکا

ویب ڈیسک: امریکہ نے کہا ہے پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ ہم پاکستانی عوام کی منتخب قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کیلئے کارروائی کر رہے ہیں، سابق ممبران اور ان کے قریبی رشتہ داروں کا امریکا میں داخلہ بند کر دیا گیا، بدعنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44کمپنیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان