غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد

اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق 153ووٹ سے قرارداد منظور

قرارداد کے حق میں 153ووٹ پڑے جبکہ 10ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 23 ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی۔
قرارداد کے حق میں 153ووٹ پڑے جبکہ 10ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 23 ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی جانے والی قرارداد کو بھی امریکا نے ویٹو کر دیا تھا۔
یاد رہے غزہ میں شروع ہونے والی جنگ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر چکی۔
شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، قرارداد میں جنگ بندی کے علاوہ یرغمال افراد کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دینے والے ممالک میں امریکا، اسرائیل کے علاوہ چیک ریپبلک، آسٹریا، پیراگوئے، پاپوا نیوگینی، لائیبریا اور مائیکرونیشیا سمیت نؤرو جیسے ممالک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی