یوکرین کی مدد

یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے، امریکی صدر جو بائیڈن

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کی مدد کرنے کی امریکی صلاحیت تیزی سے ختم ہورہی ہے، یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے جہاں تک ممکن ہوا ہم اسلحہ اور سامان ضرور دیں گے۔
دوسری جانب اسپیکر ایوان نمائندگان کیون میکارتھی کا کہنا تھا کہ یوکرین کو اگلا اقتصادی پیکیج دینے سے پہلے واضح حکمت عملی چاہئے۔
علاوہ ازیں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے مزید امداد کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ری پبلکنز نے یوکرین کے صدر کو دورہ امریکا میں اہمیت دینے سے گریز کیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکا نےمزید 200 روسی کمپنیوں اور 23 شخصیات پرپابندیاں عائد کردیں جس میں صنعتی، اقتصادی، کان کنی، ڈیولپمنٹ اور میڈیا کی روسی کمپنیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں شدید بارشیں جاری، 29 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد لاپتہ