غزہ پر اسرائیلی بربریت

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی بربریت، جارحانہ اور دہشت ناک کارروائیوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ پر اسرائیلی بربریت سے اب تک 18 ہزار 200 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 50 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے آج شمالی غزہ اور خان یونس کے اسپتالوں کے اردگرد اسرائیلی فوج نے بمباری کی اور شمالی غزہ کے رہائشیوں کو دوبارہ انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری طرف تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کا ٹھکانہ سمجھ کر اقوام متحدہ کے سکول کو دھماکے سے تباہ کردیا۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اور ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کا اقوام متحدہ کے سکول پر اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک سکول کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیو دیکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں امریکی جامعات کا احتجاج کینیڈا پہنچ گیا