دفاعی بجٹ

امریکی تاریخ کا ریکارڈ 886 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور

امریکی دفاعی بجٹ میں 800 ملین ڈالرز یوکرین کے لئے بھی بطور امداد شامل ہے
ویب ڈیسک: امریکی تاریخ کا ریکارڈ 886 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا گیا۔
وائٹ ہاوس کے مطابق صدر بائیڈن نے جمعہ کو امریکی دفاعی پالیسی کے بل پر دستخط کر دئیے ہیں۔
بجٹ میں مختص کی گئی رقم وزارت دفاع محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز کو دی جائے گی۔
امریکی دفاعی بجٹ میں 800 ملین ڈالرز یوکرین کے لئے بھی بطور امداد شامل ہے۔
دفاعی بجٹ میں تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق