گیس کی لوڈشیڈنگ

قیمتوں میں اضافے کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری

ویب ڈیسک: ڈومیسٹک صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں دو سو فیصد تک اضافہ ہونے کے باوجود ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
حکومت نے نومبر کی پہلی تاریخ سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔
قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صارفین کو بھاری بل وصول ہو رہے ہیں۔
گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
صارفین کے مطابق پہلے سے ہی بجلی کی قیمتوں نے زندگی اجیرن بنا دی ہے،
اب رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا