بیرسٹر گوہر

امید ہے بلے کا نشان واپس مل جائے گا، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ امید ہے بلے کا نشان واپس مل جائے گا، ہم عدالت کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کہ پشاور ہائیکورٹ نے پانچ گھنٹے سماعت کی، بدھ کو باقی فریقین کو سنا جائے گا، امید ہے بدھ کو فیصلہ بھی آجائے گا۔
سپریم کورٹ کے سامنے ایک آرڈر چیلنج کیا تھا، اگر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آتا ہے تو سپریم کورٹ کیس کی پھر ضرورت نہیں، کسی پارٹی کیساتھ فی الحال کوئی اتحاد نہیں، وکلاءکا بھی حصہ ہے ان کو بھی ٹکٹ دیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور ہمارے دلائل مکمل ہو گئے ہیں، ہمارا مقصد ملک کو آگے لے کر جانا ہے، جس کو ٹکٹ ملے گا وہی الیکشن لڑے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع