فلسطینیوں کی نسل کشی، افریقی درخواست پر کل سماعت ہوگی

ویب ڈیسک: اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں جا پہنچا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس پر سماعت کل سے شروع ہوگی۔
جنوبی افریقا نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن کو ہنگامی طور پر معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کے ان حملوں کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق 84 صفحات پر مشتمل درخواست میں جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو قتل عام کے ساتھ ذہنی اور جسمانی طور پر تباہ کرنے والے حالات کی بدولت فلسطینیوں کی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا