الیکشن 2024، انتخابی فہرستوں میں ناموں کے غلط اندراج کا انکشاف

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کی تیاریاں آخری مرحلہ میں داخل، امیدواروں کی فہرستوں سمیت ان کو ٹکٹّں کا اجراء جاری، ایسے میں انتخابی فہرستوں میِں مردوں اور خواتین کے ناموں کے غلط اندراج کا انکشاف کر کے مزید پریشانی بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حالات میں نادرا کی جانب سے تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں 4 اضلاع کی خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی فہرستوں میں شامل کر دیئے گئے۔
اس کے علاوہ کئی شہروں میں خواتین اور مرد ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں بھی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان، اورکزئی، ٹنڈو اللہ یار اور کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خواتین ووٹرز کو مردوں جبکہ مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں شامل کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کا خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کر دیا گیا۔
انتخابی فہرستوں میں مردوں اور خواتین کے ناموں کے غلط اندراج سے نہ صرف ووٹرز بلکہ خود حکام کو بھِی پریشانی کا سامنا ہے۔ اس اہپم مسئلے کے حل کیلئَے الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو انتخابی فہرستوں کو درست کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق یہاں پائیدار امن سے جڑا ہے، محسن نقوی