بارشوں کی خوشخبری

رواں ماہ کے آخری ہفتے بارشوں کی خوشخبری سنا دی گئی

ویب ڈیسک :ملک میں رواں ماہ کے آخری ہفتے بارشوں کی خوشخبری سنا دی گئی ۔
چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ رواں ہفتے میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کوملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔
کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی