سماعت کیلئے مقرر

این اے 83 اور 85 میں الیکشن التواءکےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر‘الیکشن کمیشن آف پاکستان درخواست پر کل سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 کے انتخابات آزاد امیدوار صادق علی کی وفات کے باعث ملتوی کیے تھے۔
فیصلے کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن شاہنواز رانجھا نے چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے آزاد امیدوار کی تاریخ وفات میں ردوبدل کیا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا تھا کہ آزاد امیدوار صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی لیکن تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔
محسن رانجھا نے غلط تاریخ انتقال پر فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع