این اے 83 اور 85 میں انتخابات التواء کا نوٹیفکیشن منسوخ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 میں انتخابات کے التواء کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسر کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے دونوں حلقوں میں انتخابات ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق این اے 83 اور 85 میں انتخابات التواء کے حوالے سے دائر درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
درخواست میں لیگی امیدوار نے موقف اپنایا کہ آر او کا ایک نوٹس ملا کہ آپ کے حلقے میں آزاد امیدوار فوت ہو گیا، ان کے انتقال کا سرٹیفکیٹ 15 جنوری کا ہے جبکہ تحقیقات کرنے پر پتا چلا آزاد امیدوار صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی، اس معاملے میں جعل سازی ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں انکوائر کے بعد ڈی آر او نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی۔
بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ این اے 83 اور 85 میں انتخابات التواء کا اعلامیہ معطل کیا جاتا ہے اور ان حلقوں میں مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی