نصیحت نہ ماننے پر

پشاور میں بیٹے کو نصیحت نہ ماننے پر باپ نے قتل کر دیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بیٹے کو نصیحت نہ ماننے پر باپ نے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق علاقہ بڈھ بیر میں ملزم باپ اپنے بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کر رہا تھا،
جس پر باپ بیٹے میں تکرار ہوئی اور اس دوران باپ نے بیٹے پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا اور ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول بیٹا بیرون ملک مزدوری کر رہا تھا اور 2 ماہ قبل وطن واپس آیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: تنگی میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ سے3افراد جاں بحق