عام انتخابات کے دوران تعلیمی ادارے 8 دن بند رہیں گے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے تعلیمی ادارے 8 دن بند رہیں گے۔
8 فروری کو پولنگ سے قبل 4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو تعلیمی ادارے 8 دن بند رہیں گے۔
11 فروری کو اتوار ہوگا اور اس طرح 8 چھٹیوں کے بعد 12فروری کو سکول کالجز اور جامعات کھلیں گی۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر کے میدانی اور پہاڑی ہر جگہ تعلیمی ادارے 8 دن بندرہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری