ڈالر مزید 32 پیسے کمی

ڈالر مزید 32 پیسے کمی کیساتھ 279.53 روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک: ڈالر مزید 32 پیسے کمی کیساتھ 279.53 روپے کا ہوگیا ہے۔
ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری اور روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ہے،
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 53 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل