عمران خان ذہنی بیمار ہے

عمران خان ذہنی بیمار ہے ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں ہے، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: چھوٹا لاہور میں پاور شو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹریئن پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان ذہنی بیمار ہے ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور پرویز خٹک نے جلسہ سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا عمران خان تو بےخبر تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم 150 ارب ڈالر قرضہ دار ہیں جو سالانہ 3 ارب ڈالر بنتے ہیں۔
پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان صرف امیر لوگوں کیساتھ تعلق بناتا ہے اور ان سے پیسے کھانے کے بعد چھوڑ دیتا ہے۔
انہوں نے چھوٹا لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک مغرور اور لاپرواہ انسان ہے۔
خیبرپختونخوا اور مرکز میں بھی حکومت میں نے بنائی تھی عمران خان تو کچھ نہیں سمجھتا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس، سرکاری سکولز اور پٹواریوں کیلئے اصلاحات میں نے کئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو میں صوبے کا وزیراعلی اور حکومت پی ٹی ائی پی کی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا