27 جنوری، بلاول بھٹو کی پشاور میں استقبال کی تیاریوں کا آغاز

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کےلئے استقبال اور سکیورٹی انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے تیاریاں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی 27جنوری کو پشاور کا دورہ کرنے کا شیڈول مرتب کیا ہے اس سلسلے میں پشاور میں جلسہ کا اہتمام کرنے کی منصوبہ بندی ہے جس سے خطاب کےلئے سکیورٹی انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا