شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 26 جنوری کو طلب

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
دوسری جانب سماعت کے دوران عدالت نے مقدمات کے تفتیشی افسران کو 2 گھنٹے جبکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی 26 جنوری کو طلب کر لیا.
بعدازاں، تمام 12 مقدمات کے چالان پیش نہ کیے جانے اور مرکزی پراسیکیوٹر کے پیش نا ہونے پر درخواستوں کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی