14 بچے جاں بحق

ملک میں نمونیا کی وباء پھوٹ پڑی،مزید 14 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: ملک میں نمونیا کی وباء پھوٹ پڑی، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نمونیا کیسز بڑھنے لگے، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 بچے جاں بحق ہو گئَے جبکہ اس سے قبل بھی 12 بچے نمونیا سے دم توڑ گئے تھے۔
یاد رہے کہ ان جاں بحق بچوں کی عمریں ایک ماہ سے 4 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 86 بچے نمونیا کے مرض کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں نمونیا سے 979 بچے متاثر ہوئے جبکہ رواں برس صوبہ پنجاب میں 208 ننھے پھول اس بیماری کی وجہ سے جان سے گئے۔
دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران نمونیا کیسز میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اس بیماری نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے جس سے متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے کم بتائی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اس دوران صوبہ میں نمونیا کے 6 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں نمونیا سے متاثر 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں نمونیا سے مزید 14 بچے جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی