پیٹرولیم مصنوعات

انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

ویب ڈیسک: آئندہ ماہ 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد اس بار نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا قوی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے،
تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے بعد کیا جائیگا۔
پیٹرولیم مصنوعات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر تک پہنچ گئی ہے،
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 93 ڈالر سے بڑھ کر 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
جبکہ کروڈ آئل بھی 76 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مستحکم ہونے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کم اضافہ متوقع ہے، بصورت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہو سکتا تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی