قرض و سود کی ادائیگی

قرض و سود کی ادائیگی پر اخراجات میں 74 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: قرض وسود کی ادائیگی پر اخراجات میں 74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پاکستان کا قرض کی ادائیگیوں اور اصل زر کی واپسی پر آنیوالا خرچ زیادہ پالیسی ریٹس کی وجہ سے گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران اسی مدت میں قرض کی نسبت 74فیصد بڑھ گیا ہے۔
مالی محاذ پر اُبھرتا ہوا ایک اور چیلنج یہ ہے کہ صوبوں کی جانب سے پیدا کی جانیوالی اضافی آمدنی اسی عرصے کے دوران 107.9ارب پر کھڑی ہے،
جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے کے دوران یہ 202.5 ارب روپے تھی۔
اب بڑا چیلنج ادائیگیوں پر بڑھتا ہوا سود ہے جوکہ بلند پالیسی ریٹ ( شرح سود ) کی وجہ سے ہیں جنہوں نے موجودہ اخراجات میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔
جولائی سے نومبر 2024 کے مالی سال میں مجموعی طور پر اخراجات میں 43 فیصد اضافہ ہوا جوکہ 4831 ارب روپے ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران یہ اخراجات 3367.4 ارب روپے تھا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات