شاہد خاقان عباسی

آئینی عمل متنارع بنا کر کبھی ملک نہیں چلتے ، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی عمل متنارع بنا کر کبھی ملک نہیں چلتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پینتیس سال سے ن لیگ سے منسلک رہا،
ن لیگ اب جہاں کھڑی ہے اس میں میرا اتفاق نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے میرے کوئی اختلاف نہیں،
سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن موجودہ الیکشن کو جتنا غیرمتنازع بنائے اتنا اچھا ہوگا،
پہلے کی طرح یہ سسٹم زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن ہے، الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ اب چلے گا،
اس طرح الیکشن کرانے سے ملک کسی صورت نہیں چلے گا،
آئینی عمل متنارع بنا کر کبھی ملک نہیں چلتے، الیکشن کے عمل کو غیر متنازع بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت