نمونیا سے مزید 12

پنجاب، نمونیا سے مزید 12 کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک: پنجاب میں نمونیا سے مزید 12 کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق ان 12 جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے چار سال کے درمیان ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں میں گوجرانولہ اور بہاولپور سے تین، راولپنڈی سے دو اور لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، رحیم یار خان سے ایک ایک بچہ شامل ہے۔
یاد رہے نمونیا سات روز کے دوران 76 بچوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے۔
صوبے بھر سے مزید 1077 اور لاہور میں 251 بچے نمونیا کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی