مریم نواز

عوام کو نواز شریف پر تنقید برداشت نہیں‘مریم نواز

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب کے عوام کو نواز شریف پر تنقید برداشت نہیں، ن لیگ کے علاوہ ساری جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے کچھ نہیں کیا، دیگر جماعتیں دان رات تنقیدکرتی ہیں اور الزامات لگاتی ہیں۔
اپنے انتخابی حلقے این اے 119سنگھ پورہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز نے نام لئے بغیر بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آنے والی کچھ جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے 15 سال حکومت کی لیکن ان کے پاس بتانے کے لیے 15 منصوبے نہیں ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک شخص پنجاب میں کہہ رہا ہے کہ نواز شریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا، نواز شریف آنے والے چند دنوں میں منشور دےگا، مجھے احساس ہ ےکہ میں نے دن رات آپ کی خدمت کرنی ہے، نواز شریف کا منشور یہ ہے جو اوپر سے اورنج لائن ٹرین گزر رہی ہے، نواز شریف نے جو منشور دیا تھا تو اس پر عمل بھی کیا، نواز شریف کو جہاں عوام نے مینڈیٹ دیا وہاں کام کرایا، جہاں مینڈیٹ نہیں ملا وہاں بھی کام کرایا۔
انہوں نے کہا کہ میں وہ امیدوار نہیں جس کو لوگ پرچی پر لکھ کر دیتے ہیں کہ ہمارے یہ مسائل ہیں، میں وہ امیدوار ہوں جوگھر سے پتا کرکے آئی ہے کہ حلقے کے کیا مسائل ہیں، میرا بس چلے تو این اے 119 کے ہرگھرکا دروازہ کھٹکھٹا کر مسائل پوچھوں، ہم لوگوں نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا، این اے 119 کے ساتھ آج کے بعد میرا نہ ٹوٹنے والا رشتہ بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی