ووٹ دینے کا مطلب

آزاد اُمیدوار کو ووٹ دینے کا مطلب پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے، ایمل ولی

ویب ڈیسک: ایمل ولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد اُمیدوار کو ووٹ دینے کا مطلب پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔
چارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا انتخابات کی حد تک ابھی سب ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے، امید رکھتا ہوں 8 فروری تک ماحول اچھا ہوگا۔
ایمل ولی نے کہا کہ آزاد اُمیدوار کو ووٹ دینے کا مطلب پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے اور عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔
ایمل ولی خان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ طالبان کیساتھ مصالحت کیخلاف عدالت گیا ہوں، پوچھنا پڑے گا کہ 40 ہزار لوگوں کو کس معاہدے کے تحت پاکستان لائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد