لنڈی کوتل کے نوجوانوں نے پانی دو ووٹ لو کا نعرہ بلند کر دیا

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں بھی سیاسی گہما گہمی پیدا ہو گئی ہے۔ عوام نے ہاتھوں میں اپنی مرضی کے بینرز اٹھا رکھے ہیں۔ اس دوران لنڈی کوتل میں نوجوانوں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، پانی دو ووٹ لو۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مظاہرین موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے دوران احتجاج پانی دو ووٹ لو کے شدید نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں بھی عوام پانی سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچے اور خواتین دوردراز علاقوں سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں، بار بار اعلانات کے باوجود شلمان واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع نہ ہو سکا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ فی الفور شلمان واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع کیا جائے، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار ووٹ مانگنے کی زحمت نہ کریں۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ صرف اعلانات اور وعدے نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ علاقے کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
یاد رہے کہ لنڈی کوتل کے جونوانوں نے تمام امیدواروں کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقہ کے مسائل حل کئے جائیں اور ساتھ ہی انہوں نے پانی دو ووٹ لو کا نعرہ بھی بلند کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیاگیا